(یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے رہنے والے ایک جواں سال نوجوان کا گذشتہ رات سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال (ایس ایم ایچ ایس) میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسنے سے وادی میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد بھڑک
اٹھنے والی احتجاجی لہر میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد بڑھ کر 74ہوگئی ہے۔
ہلاک شدگان میں تین خواتین اور دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کی تعداد 13ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔